ولنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم306رنز ہدف کے تعاقب میں148رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے یہ میچ 157رنز سے اپنے نام کیا جبکہ میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز الیسا ہیلی کو دیا گیا۔دوسرا سیمی فائنل (آج)جمعرات کوجنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے جس کی فاتح ٹیم 3اپریل کو فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ولنگٹن میں کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے 45اوورز کا کردیا گیا۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اورآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 305رنز اسکور کردیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز الیسا ہیلی نے 129رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ ریچل ہینس نے دیا اور 85 رنز اسکور کیے۔دونوں اوپننگ بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 216رنز کی شراکت قائم کی جبکہ بیتھ مونی 43 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھاسکیں اور 148رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسٹیفنی ٹیلر نے 48رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا نے یہ میچ 157رنز سے اپنے نام کیا جبکہ میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز الیسا ہیلی کو دیا گیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل جمعرات کوجنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائے جس کی فاتح ٹیم 3 اپریل کو فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔









