ویلیشنا ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشنز ، وفات پاجانے والے، نادہندہ ووٹرز لسٹ میں شامل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ویلنشا سوسائٹی کے آئندہ ماہ ھونے والے الیکشن میں اتحاد گروپ کی جانب سے ووٹر لسٹ حاصل کرنے کے بعد جب اسکا جائزہ لیا گیا تو یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ ویلنشا سوسائٹی کی جانب سے مرتب کی گئی .

عبوری ووٹر لسٹ کو الیکشن سب کمیٹی نے بغیر دیکھے ھی Approve کرکے اگلے ماہ ھونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے ممبران کے لیے جاری کر دی اتحاد گروپ کے چیرمین اور الیکشن میں سیکٹریری کے امیدوار عامر شیخ نے آج مورخہ 18:01/2025 کو اس عبوری لسٹ کے اندر وفات پا جانے والے ممبران اس کے علاوہ ایسے ممبران جن کے پاس CNIC نمبر نہیں ھے اور سنکڑوں کے حساب سے ایسے لوگ جو سوسائٹی کے نادھندہ ھیں انکو عبوری ووٹر لسٹ ووٹر ظاھر کیا گیا ھے.

اس عبوری ووٹر لسٹ کے اندر ایسے بھی لوگوں کو ووٹر بنایا گیا ھے جو کسی کمپنی میں کام کرتے ھیں بہت سارے ایسے لوگ بھی اس عبوری ووٹر لسٹ کا حصہ ھیں جو جن کے بچوں کے نام پہ پراپرٹی ھے اور وہ Minor ظاھر کیے گے ھیں حالانکہ حقیقت میں ایسے نہیں ھے لہذا اتحاد گروپ کا یہ مطالبہ ھے کہ آئندہ ماہ ھونے والے الیکشن کے اندر دھندلی کا منصوبہ پہلے سے ھی ترتیب دے دیا گیا ھے اور الیکشن سب کمیٹی آئندہ ماہ ھونے والے الیکشن میں موجودہ انتظامیہ کو جیتوانے کے لیے انکی بی ٹیم کا کردار ادا کر رھی ھے۔