محسن نقوی 69

ویلڈن ٹیم پاکستان،شاباش سمیر منہاس،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مبارکباد

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشیا کپ انڈر 19 فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ بھارت کو ہرانے میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی۔ انہوںنے کہاکہ یہ کامیابی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا۔

انہوںنے کہاکہ یہ فتح شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور فخر کا زبردست لمحہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی کی رائزنگ سٹارز پر سرمایہ کاری کا نتیجہ شاندار فتح کی صورت میں سامنے آیا جو قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں