شان مسعود

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز 0ـ2 سے جیتنا چاہتے ہیں، شان مسعود

ملتان(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اّئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 0ـ2 سے جیتنے کے خواہش مند ہیں۔

ایک انٹرویومیں 10 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم پاکستان کی قیادت کرنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں سینچورین کا پہلا ٹیسٹ جیت کے قریب پہنچ کر ہارنے کا بیحد افسوس ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن اس طرح ہمارے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا۔ اّسڑیلیا اور بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ہماری ٹیم بہترین پوزیشن سے میچ ہار چکی ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بابر اعظم کیساتھ پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت کے سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل اّرڈر اگر مزاحمت کرتا، تو ہم جنوبی افریقہ کو فتح کیلئے بڑا ہدف دے سکتے تھے۔شان مسعود بولے کے ہمیشہ آگے کی طرف دیکھنا چاہیے، اب ہم ہوم گراؤنڈ پر ویست انڈیز کے مقابلے پر اسپنرز کیساتھ حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف جیت پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ملتان میں ایک بار پھر ہم اسپنرز پر انحصار کریں گے۔ امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے تسلسل کو آگے لے کر چلیں۔35 سالہ شان مسعود جنہوں نے پاکستان کیلیے 40 ٹیسٹ کی 76 اننگز میں 30.66 کی اوسط سے 2300 رنز 6 سنچریوں کی مدد سے اسکور کیے، اس توقع کا ظہار کیا کہ ملتان میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ کی سیریز میں 0ـ2 سے ہرانے میں کامیاب رہے گی۔