کوچ فل سمنز

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز سیلف آئسولیشن میں چلے گئے

جمیکا (رپورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ، برطانوی میڈیا کے مطابق فل سمنز نے ایک جنازے میں شرکت کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے وہ اب ہوٹل کی بالکونی سے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو مانیٹر کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے ، ویسٹ انڈیز ٹیم کیلئے مکمل بائیو سیکور ماحول بنایا گیا ہے اتاہم کوچ فل سمنز فیملی نے گزشتہ روز ایک جنازے میں شرکت کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فل سمنز اب سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں اور ہوٹل کی بالکونی سے ٹیم کی ٹریننگ کو مانیٹر کریں گے۔فل سمنز کو کم ازکم 5 دن دیگر اسکواڈ سے خود کو الگ رکھنا پڑے گا ، سمنز کا اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لئے دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم پیر سے چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گی۔