ویسٹ انڈیز 178

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز 0ـ3 سے جیت لی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 0ـ3 سے اپنے نام کرلی۔مہمان ٹیم نے 226 رنز کا ہدف 44اوورز میں پورا کر دیا ،کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 7 وکٹ پر 225 رنز بنائے تھے ،منیبہ علی نے ففٹی اسکور کی۔جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ہدف 4 وکٹ پر پورا کر تے ہوئے تین ون ڈے میچز کی سیریز 0ـ3 سے جیت لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں