ویسٹ انڈیز 141

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آج صبح کراچی پہنچے گی،ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچنے کے بعد 3 روز تک قرنطینہ میں رہے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں 4 نومبر کو ٹریننگ شیڈول ہے جس کے بعد ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 5 اور 6 نومبر کو کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کرے گی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن 7 نومبر کو ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر ، دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبرکو کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں