مصباح الحق 138

ویسٹ انڈیز میں موجود مصباح الحق کاکوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے سمپل لیے لیاگیا

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکامیں قرنطینہ کرنے والے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کاکوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے سمپل لیے لیاگیا،مصباح کی واپسی کا فیصلہ رپورٹ ملنے پر ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کوجہاز پر سوار ہونے کے لیے ایک نیگیٹو رپورٹ کی ضرورت ہے۔

ویسٹ انڈیز سے ٹیم اور عملے کی روانگی سے قبل مصباح الحق کا پہلا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ری ٹیسٹنگ میں بھی کوویڈ پازیٹو رپورٹ آنے پر مصباح الحق ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کرسکے تھے۔قرنطینہ میں دس روز مکمل ہونے کے بعد مصباح الحق کا ایک بارپھر اب کوویڈ ٹیسٹ لیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں