ویسٹ انڈیز 191

ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی آخری کورونا وائرس ٹیسٹنگ بھی کلیئر

ولنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی تیسری اور آخری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کلیئر قرار دے دی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے 12 ویں روز ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ کی گئی۔ٹیسٹنگ کلیئر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز اسکواڈ (آج)جمعہ کو آئسولیشن سے نکل کر کوئنز ٹائون روانہ ہو گا۔ویسٹ انڈیز ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف 3 روزہ اور 4 روزہ میچز کھیلے گی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے 10 اور ویسٹ انڈیز کے مزید 9 کھلاڑی بھارتی لیگ کھیلنے کے بعد آکلینڈ پہنچ گئے ۔بھارت سے آکلینڈ پہنچنے والے یہ کرکٹرز اب 14 روزہ آئسولیشن میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں