اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ورلڈ بیچ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ امید ہے یونان کا ویزا جلد مل جائے گا اور وہ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔اپنے ایک بیان میں انعام بٹ نے کہا کہ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے فون پر مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔انعام بٹ نے کہا کہ یونان میں پاکستان کے سفارت خانے نے بھی مجھ سے رابطہ کیا ہے۔واضح رہے کہ انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ ریسلنگ کے یونان میں ہونے والے مرحلے میں شرکت کرنی ہے۔
دوسری جانب انعام بٹ نے فائنل میں یوکرائن کے پہلوان یکوشک کو 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3سے شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔