ویراٹ کوہلی 139

ویراٹ کوہلی نے تنقید سے بچنے کیلئے ٹی وی کی آواز ہی بند کردی

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے تنقید سے بچنے کیلئے ٹی وی کی آواز ہی بند کردی۔تفصیلات کے مطابق رواں آئی پی ایل سیزن میںکوہلی تیسری مرتبہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ، رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے جاری ویڈیو میں کوہلی نے کہا کہ ناقدین وہ محسوس ہی نہیں کرسکتے جو میں کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ میری جگہ کھیل سکتے اور نہ ہی میری زندگی جی سکتے ہیں، اس لیے ان کی باتیں سننے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے،میں ناقدین کو خاموش کرنے کیلئے اپنے ٹی وی کی آواز ہی بند کردیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں