نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ، معروف اداکارہ انوشکا شرما کو خود کے لیے چٹان قرار دے دیا ہے۔ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اکاونٹ انسٹا گرام پر انوشکا شرما کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی گئی۔
ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں انہیں اپنے لیے ایک مضبوط چٹان قرار دیا ہے۔ویرات کوہلی کی اس پوسٹ کو دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔