پاکستانی سکھ خاتون

وہ پاکستانی سکھ خاتون جس نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا.ایک کے بعد ایک روپ بدل لیا۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

پشاورپولیس نے پہلی سکھ خاتون صحافی کادعوی کرنے والی لڑکی کو اغوا کیس میں احاطہ عدالت سے شوہر سمیت گرفتار کر لیاہے۔
پاکستانی سکھ خاتون
شالیم کور، آیون بھٹی، روحید سنگھ اور جاوید تھامس کو ضمانت منسوخ ہونے پر اویناش سنگھ ولد موہن سنگھ اغوا کیس میں عدالت سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اویناش سنگھ 28 فروری سے لاپتہ ہے۔

مشال کور، شالیم کور اور منمیت کور ایک ہی لڑکی ہے جس نے کرسچین مذہب سے سکھ مذہب اختیار کر رکھا ہے اور کچھ عرصہ مقامی نیوز چینل میں ٹرینی کام بھی کرچکی ہے۔

شالیم کور نے گزشتہ کئی ماہ سے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔ وہ کبھی عیسائی تو کبھی سکھ، کبھی مسلمان تو کبھی ہندو مذہب سے تعلق ظاہر کرتی اور کبھی صحافی بن جاتی۔