لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری استقامت اور قومی فخر کا مظہر ہے۔
پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جس نے ہماری آزادی اور دفاع کو مضبوط کیا۔
بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے شعر کا مصرع بھی لکھا ہے کہ ‘وہی ہے بندہ حر جس کی ضرب ہے کاری’۔