لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ شمیم صاحب 1کپ چائے نواز شریف اور مریم صاحبہ کے ساتھ پی کر یہ بھی بتا دیں لندن کے اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے،ابھی اور ڈرامے بھی ہوں گے عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر کے مریم بی بی کی اپیل کو رکوانے کے لئے،وڈیو بنانے سے خواب سنانے تک کی بجائے رسیدیں دیں ۔
پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ جج شمیم کواچانک خواب آنے کی وجہ مریم صفدر کی 17 تاریخ کو لگنے والی اپیل ہے جس میں وہ ہر صورت تاخیر کروانا چاہتی ہیں،سب سے پہلے تو جج شمیم پر ایف آئی آر ہونی چاہئیے کہ انہوں نے یہ راز اتنے سالوں تک چھپا کر کیوں رکھا۔دوسرا رانا صاحب ساہیوال سے نکل کر گلگت میں جج کیسے اور کس حکومت میں لگے۔
انہوں نے کہا کہ تیسرا لگے ہاتھوں شمیم صاحب 1کپ چائے نواز شریف اور مریم صاحبہ کے ساتھ پی کر یہ بھی بتا دیں لندن کے اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے،ابھی اور ڈرامے بھی ہوں گے عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر کے مریم بی بی کی اپیل کو رکوانے کے لئے،وڈیو بنانے سے خواب سنانے تک کی بجائے رسیدیں دیں۔