مریم اورنگزیب 140

ووٹ ہر ممبر کا حق ہے، جو ووٹ نہیں دے گا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا،مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر چیز کو خفیہ رکھنے کیلئے میڈیا کو روکا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکر سے درخواست ہے کہ میڈیا کو اندر جانے دیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹ ہر ممبر کا حق ہے، جو ووٹ نہیں دے گا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی طریقے سے وزیراعظم کو ووٹ آٹ کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں