اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ آئین ،ووٹ چوروں کی چالبازیوں اور بدنیتی سے بالا تر ہے، اب کھسیانی بلی ٹیکنالوجی کا واویلا مچا رہی ہے ۔
پیر کو نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر سینٹ الیکشن 2021کیلئے خفیہ ووٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں انہوں نے کہا سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینٹ الیکشن 2021کو آئین ،ووٹ چوروں کی چالبازیوں ، بدنیتی پر مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈیننسوں سے بہت بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھو کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو۔