شہباز گل

ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل وکرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی ہے، شہباز گِل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل وکرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی ہے۔

شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہم نے شفاف انتخابات اور ای وی ایم کی بات کی تو بھاگ گئے، ن لیگ کی سیاسی زندگی چھانگا مانگا کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ میاں مفرور اور انکے حواریوں نے ہمیشہ نوٹ کو عزت دی، نااہل لیگ نے عوام سے انکا ووٹ کا حق ہی نہیں عزت بھی چھینی، روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا گھنونا فعل ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ ای وی ایم کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا ہے۔