لاہور ہائیکورٹ

ووٹوں کی خریداری کا معاملہ، عدالت نے امیدوار سہیل شہزاد کو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کر دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو کے معاملے پر امیدوار سہیل شہزاد کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی،

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133کے ووٹرز کو خریدنے کیخلاف درخواست خارج کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس مزمل اختر شبیر نے امیدوار سہیل شہزاد کی درخواست پر 14صفحات کا فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزرا کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا،

درخواست گزار نے قانون کی پیروی نہیں کی، متعلقہ فورم کی موجودگی میں ہائیکورٹ میں ڈائریکٹ درخواست دائر کرنا قانون کے منافی ہے، الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق مانیٹرنگ افسر اور الیکشن کمیشن کا فورم درخواست بنتا ہے۔