ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ سعودی عرب ارد گرد کے کچھ ممالک کے مقابلے میں اعلی سطح کی میڈیا کی آزادی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
سعودی میڈیا میڈیا کی آزادی کا بہترین نمونہ ہے کیونکہ اس کی خصوصیت میں کنٹرولڈ آزادی شامل ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں میڈیا کی آزادی کی حد اتنی کم نہیں ہے جیسا کہ بعض دعوے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے آزادیوں کو کنٹرول کیا ہے اور ہم آزادیوں کا غلط استعمال کو قبول نہیں کرتیسعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں میڈیا کی آزادی کی سطح سعودی ثقافت کے لیے ایک مناسب سطح ہے۔
انہوں نے کہا سعودی میڈیا اداروں کے صحافیوں اور ان کے عہدیداروں میں ذمہ داری کا بہت زیادہ احساس ہے۔ الدوسری نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کا اعلی ترین مشن نقائص کو اجاگر کرنے میں اس کے موروثی کردار میں شامل ہے کیونکہ تنقید میڈیا کا ایک فطری فریضہ ہے۔اسی تناظر میں سعودی وزیر اطلاعات، جنہوں نے مارچ 2023 کے آغاز میں وزارت کا قلمدان سنبھالا، نے صحافیوں کو ذمہ دارانہ آزادی کا استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا خاص طور پر ان علاقائی حالات کے حوالے سے جن سے کچھ ممالک گزر رہے ہیں اور عوامی مفادات کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔سلمان الدوسری نے واضح کیا کہ حکومت کو پریس سے اپنی تعریف کی ضرورت نہیں ہے۔ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان تعریف کو قبول نہیں کرتے اور خوشامد سے خوش نہیں ہوتے۔ اطلاعات کی وزارت اس کو کنٹرول کیے بغیر ضابطے میں لاتی ہے۔