وقار یونس 165

وقار یونس کی جانب سے برادر نسبتی کی شادی پر کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کی جانب سے برادر نسبتی کی شادی پر کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق کھلاڑی وقار یونس کے ہمراہ اْن کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے بھی شادی میں ڈانس کر کے ماحول باندھ دیا۔ وقار یونس نے اپنے برادر نسبتی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کے لیے مشہور گانے ‘دہلی والی گرل فرینڈ’ کا انتخاب کیا۔

وقار یونس کے برادر نسبتی کی شادی کراچی میں ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹر معین خان اور اْن کے بیٹے، قومی بلے باز اعظم خان نے بھی اویس خان کی شادی کی تقریب میں ڈانس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں