وقار یونس

وقار یونس آسٹریلیا پہنچ کر بھی اپنے اہل خانہ سے دور

سڈنی( ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد سڈنی پہنچ گئے،

جہاں وہ ریاست نیو ساتھ ویلز کے کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ دورہ انگلینڈ کے بعد بولنگ

کوچ وقار یونس سڈنی پہنچے، جہاں گھر جانے سے قبل بولنگ کوچ کو 14 روزہ ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔وقار یونس کو نیوساتھ

ویلز کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق ہوٹل میں ہی قیام کرنا ہوگا۔پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی وجہ سے 48 سالہ وقار یونس

سات ہفتوں کے بعد فیملی سے ملنے سڈنی پہنچے ہیں ۔ ان کی اہلیہ فریال وقار نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایک روز گزر گیا،

آپ قریب آکر بھی بہت دور ہیں