اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئرضیاءالرحمان کی تقرری کے معاملے کے بعد وفاق نے سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں۔
اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ خٰیر پختو نخوا نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کولکھے گئے خط میں کہا کہ کیڈرافسران کی کمی کے باعث ضیاء الرحمان کی خدمات صوبے کے حوالے کی جائیں جس پر وفاق نے سندھ حکومت سے ضیا الرحمان کی خٰدمات و اپس کرنے کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے ۔ضیا الرحمن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختون خوا سے ہے۔
ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، انہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقررکردیا گیا تھا