شہباز شریف 216

وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد شہباز شریف کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا،

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی،کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ داخلہ کو ارسال کی گئی، جس کے بعد حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف اب ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں