وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہو گا،کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں بارے بریفنگ ،نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے قانون میں ریلیکسیشن کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ، قانون میں ترمیم کے لیے سیرین، ائیر بلو، پی آئی اے سی ایل اور پرنسلے جیٹس کمپنیوں نے ںظرثانی کی درخواست کی تھی،سول ایوی ایشن کے رول 68 میں طیاروں کی پرواز کی اونچائی سے متعلق غور کیا جائے گا،تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے لیے گاڑیوں کی درآمد سکیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔

تبلیغی ویزوں پر ملک میں داخلے اور ویزوں میں توسیع کی منظوری دی جائے گی،فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجرا، پرانے لائسنس کے خاتمے اور منتقلی کی منظوری دی جائے گی،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل،کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مویشیوں کے لیے فرانس سے مونٹانائیڈ آئل درآمد کی اجازت دی جائے گی،کابینہ پریس کونسل آف پاکستان اور ٓئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کے لیے سلیکشن بورڈ کی منظوری دے گی۔