اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے سمیت کوروناوبا ، ملکی معیشت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر بارہ بجے وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگااجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا کابینہ اجلاس کا 13 نکانی ایجنڈا جاری کر دیا گیا کابینہ پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے گی۔ کابینہ ای سی سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
کابینہ اجلاس کو معاشی عشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کو معاشرتی عشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات پرکمیشن کی منظوری دے گی۔ یوروفائیو ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے پائلٹس کی ڈگریوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
دریں اثنا ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، چیئرمین واپڈا اور ممبران کی تقرریوں پر قواعد وضوابط کا مسودہ پیش کیا جائے گا، یوایس ایف کمپنی کے سی ای اوکی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔