اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے ،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا،کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا کابینہ ارکان کو جاری کردیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اوز کےلئے ویزا پالیسی پیش کی جائی گی جبکہ وزارت داخلہ کے حکام انٹرنیشنل این جی اوز کےلئے ویزا پالیسی پر بریفنگ دیں گے،اجلاس میں شوگر سیکٹر میں اصلاحات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی،
افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری پیش ہوگی،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانوں اور غیرملکی شہریوں کے تیسرے ملک انخلاء کے فیز 2 پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی،غیرملکی این جی اوز کےلئے افغانستان میں ریلیف کاموں کےلئے مجوزہ میکنزم پیش ہوگا،کابینہ میں ،10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کےلئے وقت بڑھانے کا فیصلہ ہوگا،پاکستان اور تاجکستان کے درمیان نئے ائیر روٹ کے معاہدہ اورقازقستان کی ائیرلائن ایس سی اے ٹی کے ساتھ معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،پاکستان اور عراق کےدرمیان ائیر سروس معاہدہ میں کوڈ شئیرنگ کی شق شامل کرنے کی منظوری کابینہ دے گی،
صنعت و پیدوار سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر رپورٹ پیش ہوگی،چینی آئل کمپنی چائنہ زینیویا کے 33اعشاریہ 50 فیصد ورکنگ انٹرسٹ اور آپریٹرشپ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی،اوگرا کی سالانہ رپورٹس سال 2019-20 کابینہ میں پیش ہوگی،کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے 24 نومبر کے فیصلوں کی توثیق اورکابینہ کمیٹی توانائی کے 2 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے10 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل کیاگیا ہے