اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی کابینہ نے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے سے متعلق فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز آرڈیننس (ایم ٹی آئی آرڈیننس)2020ڈرافٹ کی منظوری دے دی ۔
وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم ٹی آئی کے تحت وفاقی میڈیکل ٹیچنگ اداروں اوراسپتالوں کو خود مختاری حاصل ہوسکے گی۔ قانون سازی سے ہیلتھ کیئر سہولیات اور ٹیچنگ کے حوالے سے بہتری آسکے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے 4 ماہ قبل فیڈرل ایم ٹی آئی ایکٹ 2020 کی منظوری دی گئی تھی۔