فواد چوہدری

وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دےدی، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دےدی ۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بل کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا، باہمی مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دےدی ہے۔ فوادچوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ منی بجٹ اب قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔