وفاقی کابینہ اجلاس

وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی بریک ڈاون پررپورٹ کابینہ میں پیش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی بریک ڈاون پررپورٹ کابینہ میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی نے این ٹی ڈی سی تکینیکی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیئے ۔جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، ملک میں بجلی بریک ڈاون پررپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی ،

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 23فروری کو بجلی کی فریکونسی غیر متوازن ہونے سے بریک ڈاون ہوا، این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم متوازن رکھنے میں ناکام رہی ، این پی سی سی کو این ٹی ڈی سی نے پیشگی اطلاع نہ دی ، اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی نے این ٹی ڈی سی تکینیکی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیئے ۔