اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
منگل کو ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ پاکستان کے امن ، عوام کی حفاظت اور ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔
پاکستان کی سر زمین پرکسی دہشتگرد، پراکسی اور کسی ایجنڈے کو نہیں پنپنے دیا جائے گا ، پاکستان دشمن عناصر کا انجام یہی ہے ۔









