طارق فضل چوہدری 42

‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا معروف ڈرامہ اور فلم اداکار عاصم بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےمعروف ڈرامہ اور فلم اداکار سید عاصم بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید عاصم بخاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے فن کی دنیا میں ایک منفرد مقام بنایا اور وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں