وزیرقانون 143

وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ ن پر فوج اور پی ٹی آئی میں نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماﺅ ں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں