لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں محکمہ موسمیات میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور ڈی جی موسمیات شریک ہوئے ۔ وفاقی وزیر کو ورلڈ بنک کے تعاون سے نئے شروع ہونیوالے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موسمیاتی پیشین گوئی زیادہ بہتر کی جا سکے گی ۔وفاقی وزیر کی مزید 300خود کار ویدر سٹیشنز کی تنصیب کے لئے جگہ کے جلد انتخاب کی ہدایت اور نہری پانی سے محروم علاقوں کے لئے چین کی مدد سے مصنوعی بارش کا سسٹم لگانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ موسمیات کی مالی خود انحصاری کیلئے بزنس ماڈل تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔