اویس احمد خان لغاری 35

وفاقی وزیر توانائی کی فیلٖڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کی تاریخی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کی تاریخی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی حفاظت کے لئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات اور بہادری قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فیصلہ کن حکمتِ عملی نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں