اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سید عاصم منیر کاچیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے۔
اپنے جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات و بہادری پر فخر ہے.
ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر نےایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو بھی دو سال کی توسیع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔









