وفاقی حکومت

وفاقی وزیر اطلاعات کا پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات کے سینئر افسر پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر حسن اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبشر حسن کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ والد کا انتقال اولاد کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پْر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مبشر حسن اور اہل خانہ کو صبر کی توفیق دے۔

دریں اثناء وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مبشر حسن اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ مبشر حسن کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ والد ایسی ہستی ہے جس کی عظمت کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد خاندان کا ستون ہوتا ہے اور اس کے انتقال سے خاندان میں ایسی کمی پیدا ہوتی ہے جسے پورا کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہیرہ شاہد نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔