اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہے،محترمہ کلثوم پروین ایوان بالا کی انتہائی مثبت سوچ کی حامل ایک متحرک رکن تھیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا سینیٹر کلثوم پروین بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے توانا آواز بنیں۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اورلواحقین کوصبر دے۔
