محسن نقوی 41

وفاقی وزیرداخلہ کی بنوں میں نادرا آفس کے باہر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، شہید سکیورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں نادرا آفس کے باہر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے ۔وفاقی وزیرداخلہ نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار اور سکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ گل شاہ نور اور کانسٹیبل رفیع اللہ نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔دونوں اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جان نچھاور کرکے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں