وفاقی وزیراطلاعات ونشریات

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد د یتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ شوکت ترین بحیثیت وفاقی وزیر ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ اس عہدے کے فرائض کو پورا کرنے میں اللہ تعالی ان کی رہنمائی فرمائے، میری نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔