وفاقی محتسب

وفاقی محتسب اعلی پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب ریجنل آفس ساہیوال کی لیسکو واپڈا حجرہ ڈویژن میں کھلی کچہری

اوکاڑہ ( شیر محمد)لیسکو واپڈا حجرہ ڈویژن کے دفتر میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ساہیوال ریجن اظہار احمد نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا
کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کی بد انتظامی کے خلاف شکایات کی سماعت کی 80 شکایات کنندگان کی گیس بجلی پوسٹل لائف انشورنش اور محکمہ نادرا کے خلاف شکایات موقع پر ہی حل کر دیں

نادرا دفتر حجرہ کے انچارج کے خلاف سب سے زیادہ شکایات پیش ہوئی جس پر وفاقی محتسب ساہیوال ریجن نے ان کی سرزنش کی اور ریٹن تحریر لے کر ساہیوال 30 تاریخ کو حاضر ہونے کا حکم جاری کیا وفاقی محتسب ساہیوال ریجن اظہار احمد نے متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر شہریوں کی شکایات حل کرنے کا حکم جاری کیا