مدد علی سندھی

وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کو ایک ہفتے میں بہتر بنایا جائے،مدد علی سندھی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کو ایک ہفتے میں بہتر بنایا جائے،وہ تعلیمی اداروں کی صورتحال جاننے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پیر کو نگران وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف سکس تھری کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سکول کی پرنسپل کی عدم موجودگی کا نوٹس لیا۔ مدد علی سندھی نے سکول کی بنیادی سہولیات کی خستہ حالت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اسلام کے اہم ترین علاقے کا سکول ہے ، یہاں آکر یہ پتہ بھی لگنا چاہیے۔

سکول کا پینٹ ، پلے گرائونڈ اور واش رومز کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ تمام کام مکمل ہو جانے چا ہیے تھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہفتے میں یہ تمام کام مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سکولوں کے اچانک دورے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے تمام سکول باقی پاکستان کیلئے ماڈل بنیں گے۔