پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا۔
بیرسٹرسیف نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز کی آڈیو لیک نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اب آڈیو لیک کا جواب دیا جائے گا، واردات کا جب وقت آئے گا، تو تب ہوگی لیکن بہت خوب ہوگی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان(آج) منگل کو پشاور آرہے ہیں، جو تین مختلف تقاریب سے خطاب کرینگے، تاجروں، علما ونگ اورآئی ایس ایف یوتھ ونگ سے عمران خان خطاب کرینگے۔ بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کسی کے اعشارے پر نہیں چلتی، پاکستان تحریک انصاف کی موجود حکومت کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔