کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ایک ترجمان تمام مسائل کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دے رہاہے،یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کروایا؟،خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے۔
اتوار کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ایک ترجمان تمام مسائل کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دے رہاہے،ابھی ان کا بیان آیا ہے کہ سندھ حکومت نے3شوگر ملزم کو بند کروایا ہے،یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کروایا ؟،وہ کون سے شوگر ملز ہیں ہم خود وہاں جاکر چیک کریں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہخیبر پختونخوا میں 160روپے چینی مل رہی ہے،خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے۔