محرم

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ملک میں آج شام (20 جولائی) کو یکم محرم یعنی نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ یوم عاشورہ 29 جولائی (ہفتہ) کو منایا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت عاشورہ کے دنوں کی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے محرم کے مقدس مہینے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں مسلح افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔