مرتضی وہاب 217

وفاقی حکومت نے کام کرنے کے بجائے جھوٹ کے ریکارڈ بنائے، مرتضی وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کام کرنے کے بجائے جھوٹ کے ریکارڈ بنائے، وفاق نے این ایف سی کی مد میں کٹوتی کی۔

مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باجود چار سڑکوں کی تعمیر مکمل کی ہے، تحریک انصاف نے یہاں سے ووٹ لئے مگر نوٹ خرچ نہیں کیا، چاہئے جتنا ووٹ چرا لیں عوام کے ساتھ رشتہ مضبوط ہے، کام صرف پیپلزپارٹی کر رہی ہے، رواں سال وفاقی حکومت نے این ایف سی کی مد میں کٹوتی کی، کے سی آر کو سی پیک کا حصہ سندھ حکومت نے بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں