بجلی صارفین

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے میگاپراجیکٹ پرکام شروع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے میگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا،لیسکومیں223کیپٹوپاورپلانٹس پربجلی کی پیداوارکرنے پرپابندی عائدکرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی پیداوارپرپابندی لگانے سے ٹیرف میں کمی کرنے کاپلان بنالیاگیا، پیداوارپرپابندی سے کیپسٹی چارجزکم ہونے سے بجلی کی قیمت میں کمی لائی جاسکے گی،کیپٹوپاورپلانٹس کولیسکوکے سسٹم سے بجلی خریدنے کیلئے معاہدہ کرنے کاپلان دیدیاگیا۔

لیسکوکوکیپٹوپاورپلانٹس کے ساتھ 2سال کیلئے معاہدہ کرنے کا پلان دیدیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس کومسلسل بجلی نہ دینے پرلیسکوبھاری جرمانہ عائدکیاجائے گا۔،لیسکونے فیلڈافسران کوکیپٹوپاورپلانٹس کے ساتھ معاہدیکاٹاسک سونپ دیا۔

کیپٹوپاورانڈسٹری فرنس اورگیس سے خودبجلی بناکرضرورت پوراکرتی ہے،طلب میں اضافہ کرنے کیلئے کیپٹوپاورانڈسٹری کوقومی گرڈپرمنتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔سسٹم پرمسلسل گرتی طلب کی وجہ سے کیپسٹی چارجزکابوجھ بڑھنے لگا ہے۔