این ایف سی

وفاقی حکومت نے این ایف سی کی تشکیل کا پہلا نوٹیفکیشن واپس لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی حکومت نے این ایف سی کی تشکیل کا پہلا نوٹیفیکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔گزشتہ روز اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کا نیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کر دیاوفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن واپس لینے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی

کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے کی دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن واپس ہونے کے بعد درخواست غیرموثر ہو چکی اگر درخواست گزار کو نئے نوٹیفکیشن پر کوئی اعتراض ہے تو اسے بھی چیلنج کیا جا سکتا ہے اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں نے پہلے نوٹیفکیشن پر حکومت کو مشورہ دیا اب نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے

اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل نے اچھا کام کیا ۔ن لیگ کے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے مکالمہ کیا کہ میں گزشتہ سماعت میں موجود نہیں تھا لیکن اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان پڑھ کر خوشی ہوئی ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے وفاقی حکومت سے آئین کے مطابق کام کروایا ۔

یاد رہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں مشیر خزانہ کی بحثیت ممبر پر ن لیگ نے اعتراض کیا تھا ان کا موقف تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں مشیر خزانہ کی نامزدگی خلاف آئین ہے اور انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا حکومت پاکستان نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی