لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں دونوں بجٹ آسانی سے منظور ہوجائیں گے ‘
تحر یک انصاف کا ہر رکن قومی وصوبائی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے ‘معاشی ترقی کے معاملے پر سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہے مگر آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی اور گروتھ میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں۔
اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں پہلے بھی حکومت کے خلاف جلسے جلوس کر چکی ہیں اور اب بھی اگر وہ سڑکوں پر آنا چاہتی ہیں تو انکی مر ضی ہے لیکن حکومت مکمل طور پر مضبوط اور مستحکم ہے مگر اپوزیشن خود تفر یق کا شکار ہوچکی ہے ہمیں اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کو پہلے بھی مشورہ دیتا رہاہوں اور اب بھی ان سے کہنا چاہتاہوں کہ انکے احتجاج سے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں جانیوالے نہیں اس لیے بہتر ہوگا اپوزیشن سڑکوں پر آکر احتجاج کی بجائے پار لیمنٹ کے اندراپنا مثبت کردار ادا کر ے اور عام انتخابات 2023کا انتظار کر ے پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جو بھی فیصلہ کر یں گے وہ سب تسلیم کر یں گے ۔
تر ین گروپ کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تر ین گروپ کے تمام اراکین اسمبلی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں اور عمران خان ہی انکے قائد ہیں اس لیے وہ بھی بجٹ میں وفاق اور صوبے میں حکومت کیساتھ ہی کھڑے ہوں گے اور اپوزیشن بھی جتنی مر ضی رکاوٹوں کی بات کر ے پہلے بھی تحر یک انصاف کی حکومت کے بجٹ منطور ہوئے ہیں اور اب بھی منظور ہوجائیں گے ۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف دیدیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت سے تعلقات کی بحالی کشمیریوں کے خون سے غداری ہو گی اور بھارت کو بھی یہ بات سمجھ لینا چاہیے وہ بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن بھی قائم نہیں ہوگا ۔