لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے سیریز کے حوالے س
ے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کوئی ڈیل نہیں مگر اس ٹور کا فائدہ مستقبل میں ضرور ہوگا۔ ایک بیان
میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورے کو انگلینڈ میں بہت سراہا جارہا ہے،
انہوں نے کہا کہ یقینا مستقبل میں اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے تبادلہ خیال بھی ہوگا۔وسیم خان نے کہا کہ کھیلوں کی
سرگرمیوں کی بحالی، معاشی اعتبار سے بھی ضروری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب عالمی کرکٹ کے فیصلے کر رہا ہیچیف ایگزیکٹو
پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ سے موصول غیر جانبدارانہ فیڈ بیک کے مطابق تمام کھلاڑی اس دوران بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں.
اور ان کی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ بہت خوش ہے۔